کراچی کے عوام مسلح گروپوں کو ووٹ نہ دیں عمران خان

پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف صحیح جمہوری سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ عمران خان

پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف صحیح جمہوری سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام مسلح گروپوں کو ووٹ نہ دیں.


اسلام آباد کے پارٹی الیکشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ 16 سال سیاست کا مشکل مرحلہ ہے، ہماری جماعت میں یونین کونسل کی سطح سے لیکر مرکز تک الیکشن ہو رہے ہیں کسی سیاسی جماعت میں جرات نہیں کہ وہ اپنی جماعت میں الیکشن کرائے،ان کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف صحیح جمہوری سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ووٹر لسٹ پر تحفظات ہیں عوام مسلح گروپوں کو ووٹ نہ دیں، ان کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر مشاورت نہ ہوئی تو ملک کو نقصان پہنچے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story