دہری شہریت حلف نامے جمع نہ کرانیوالے ارکان کے نام سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عملدرآمد کریں گے، اشتیاق احمد

دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عملدرآمد کریں گے، اشتیاق احمد۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانیوالے ارکان کے نام سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا.


سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے نام سپریم کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، دہری شہریت کے معاملے پر مستعفی ارکان کے بارے میں کارروائی پر غور کے لئے فیصلہ الیکشن کمیشن کے پیر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اشتیاق احمد خان نے کہا کمیشن غور کرے گا کہ جن ارکان نے استعفی دے دیئے ہیں ان سے واجبات وصول کئے جائیں یا نہیں، انہوں نے بتایا کہ دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عملدرآمد کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story