سلمان خان اور آدتیا چوپڑا کے درمیان ’’سلطان‘‘ کے معاوضے پر ٹھن گئی
بالی ووڈ کے سلطان نے آدتیا چوپڑا کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور یش راج فلمز کے مالک آدتیا چوپڑا کے درمیان فلم ''سلطان'' کے معاوضے پر ٹھن گئی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور یش راج فلمز کے درمیان ''سلطان'' کے منافع سے معاوضہ لینے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق فلم کے 300 کروڑ سے زائد کمائی پر فلم کے منافع میں سے دوسرا حصہ سلو میاں کو ملے گا تاہم فلم 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کو ہے لیکن یش راج فلمز کی جانب سے فلم کا معاوضہ کم دکھایا جارہا ہے جس پر دونوں کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' کا باکس آفس پربزنس کا نیا ریکارڈ
بالی ووڈ کے سلطان نے آدتیا چوپڑا کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد سلو میاں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی کسی بھی فلم کا حصہ نہ بننے پرغور کررہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''سلطان'' نے پہلے ہی ہفتے میں 200 کروڑ کما کر تاریخ رقم کردی
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''سلطان'' نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے اب تک بھارت میں 298 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔