پی آئی اے کے طیارے میں ٹیک آف کے بعد خرابی وزیر دفاع کا نوٹس

پی آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کے فوری بعد انجن نمبر2 میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

پی کے 308 کے انجن میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوئی. فوٹو: فائل

اسلام آباد جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے بعد فنی خرابی ہوگئی، طیارے میں چیف جسٹس سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ بھی سوار تھے۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 308 کے انجن سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد دھوواں اٹھنا شروع ہوگیا جس پر طیارے کو فوری طور پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائنگ انجنیئرنگ کے مطابق طیارے کے انجن نمبر دو میں فنی خرابی ہوگئی تھی جس کے باعث اسے دوبارہ اتار لیا گیا۔ انجن کی مرمت کے بعد طیارے کو چار گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔


آتشزدگی سے متاثر کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے علاوہ وفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند، وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو، رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور، شیریں ارشد، روئیداد خان اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

جہاز میں فنی خرابی اورمسافروں کی حالت خراب ہونے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی آئی اے کے سینئر افسر کو طلب کر لیا ہے۔

وزیر دفاع نوید قمر نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر دفاع نوید قمر نے 24 گھنٹے میں پی آئی اے حکام کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story