اے این پی کالا باغ ڈیم کو انتخابی مہم میں استعمال کرے گی مولانا فضل الرحمان
کراچی میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے.
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو انتخابی مہم میں استعمال کرے گی ۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کر کے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔ کراچی میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو امریکا کی غلامی میں دے دیا گیا ہے۔ اسلحے کی بنیاد پر شریعت کے نفاذ کی بات درست نہیں. تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو فریب دیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کو فائدہ ہو یا نہ ہو عوامی نیشنل پارٹی اسے انتخابی مہم میں استعمال کرے گی .