نئے اسمارٹ کارڈ سے عوام جلد مستفید ہوں گےچیئرمین نادرا
حکومت کو صحت، لائف انشورنس و دیگر سہولتوں کی فراہمی میں آسانی ہوگی
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نیا اسمارٹ کارڈ جاری کرے گا جس سے عوام جلد مستفید ہوں گے، نیا کارڈ پہلے کارڈ کے مقابلے میں36 نمایاں خصوصیات کا حامل ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ محفوظ ترین کارڈ ہوگا کیونکہ اس کی نقل تیار نہیں کی جاسکے گی۔
کارڈ میں چپ لگائی جائے گی جس سے حکومت کو صحت، لائف انشورنس اور ڈونیشن کی سہولیات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، انھوں نے کہا کہ پاکستان نائجیریا کے لیے آئیڈینٹٹی مینجمنٹ سسٹم تیار کررہا ہے جبکہ سوڈان کے لیے سول رجسٹریشن کے نظام پر بھی کام جاری ہے، انھوں نے کہا کہ نادرا نے بنگلہ دیش کے لیے ڈرائیونگ لائسنسز،کینیا کے لیے پاسپورٹس، اقوام متحدہ کے لیے ریفیوجی سسٹم اور عالمی بینک کے لیے پاکستان پاورٹی سپورٹ کارڈ بھی تیار کیے ہیں۔