کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

فائرنگ مسجد روڈ پر واقع اس دکان پر کی گئی جس پر قومی پرچم فروخت کیے جارہے تھے۔

فائرنگ مسجد روڈ پر واقع اس دکان پر کی گئی جس پر قومی پرچم فروخت کیے جارہے تھے۔ فوٹو؛ فائل

مسجد روڈ پر دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکان کے باہر بیٹھے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق مسجد روڈ پر واقع قومی پرچم فروخت کرنے کی دکان پر اس کا مالک اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نمائندہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی جو دکان کا مالک تھا جب کہ زخمی ہونے والے دیگر تین افراد اس کے دوست تھے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story