ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپےکلو اضافہ

لاہور سمیت کراچی، فیصل آباد اور ڈسکہ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپےکلوہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 55 روپے اور کمرشل سلنڈر 220 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپےکلو اضافہ کردیاگیا ہے۔


ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 55 روپے اور کمرشل سلنڈر 220 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت کراچی، فیصل آباد اور ڈسکہ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپےکلوہوگئی ہے۔


ملتان، بہاولپور، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، مظفرگڑھ، سوات، بٹ خیل، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، مانسہرہ اور پشاور میں ایل پی جی 165روپے کلوملےگی۔

گلگت اور فاٹا میں ایل پی جی کا نرخ 205 روپےکلوہو گا۔
Load Next Story