برازیل میں اولمپکس کا میلا سج گیا 205 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی شریک
ریو گیمز میں امریکا کے 554 جب کہ پاکستان کا 7 رکنی دستہ حصہ لے رہا ہے۔
برازیل میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز شاندار آتش بازی سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، تقریب میں دنیا کو خطرناک موسمی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز برازیل کے قائم مقام صدر نے مشعل جلا کر کیا، آغاز میں روایتی ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور کئی نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، افتتاحی تقریب کے موقع پر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، گراؤنڈ کو سمندر کی شکل دی گئی جب کہ اسٹیج کو امیزون کے طور پر دکھایا گیا، افتتاحی تقریب میں درجنوں ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
برازیل میں ہونے والے 31 ویں اولمپکس میں 205 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، 42 کھیلوں میں 306 ایونٹس ہوں گے جس کے لئے برازیل کے 33 مختلف مقامات پرانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میڈلز کے حصول کے لئے سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے جو 554 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان کے 7 ایتھلیٹس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 85 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
اولمپکس گیمز میں پناہ گزینوں کی 10 رکنی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے جس میں جنوبی سوڈان، کانگو اور ایتھوپیا کے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ 12 برس بعد گالف کی اولمپکس مقابلوں کی واپسی ہوئی ہے۔ ریو گیمز 21 اگست تک جاری رہیں گے۔