پاکستان سے 6 نائیجیرین شہری ملک بدرکردیئے گئے
نائجیرین شہری منشیات کی اسمگلنگ میں سزا یافتہ تھے اور انہیں سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا گیا، ایف آئی اے حکام
بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 6 نائیجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق 3 برس قبل منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 6 نائجیرین باشندوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ متعلقہ عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پرانہیں قانون کے مطابق سزائیں سنائی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: منشیات فروشی اور فراڈ کرنے والے 4 غیر ملکی ڈی پورٹ
ایف آئی اے نے سزائیں مکمل کرنے کے بعد ان نائجیرین شہریوں کو ملک بدرکردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے یہ غیر ملکی زندگی بھر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔