ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس مقابلوں کے انعقاد کے خلا ف ہزاروں افراد کا احتجاج
ریواولمپکس پر کئے جانے والے اخراجات کو عوام کی بنیادی سہولیات پر خرچ کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ
برازیل میں جاری اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کے باہر حکومت اور عالمی مقابلوں کے انعقاد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے کچھ دیر پہلے عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اولمپکس پر خرچ کیا جانے والا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ برازیل کے عوام بہتر تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات سے محروم ہیں اس لئے اولمپکس پر کئے جانے والے اخراجات کو عوام کی بنیادی سہولیات پر خرچ کیا جائے،مظاہرین نے اسٹیڈیم کے قریب ایک ریسٹورنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا اور ہوٹل میں موجود افراد پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
واضح رہے کہ ریو ڈی جنیرو میں اولپکس مقابلے جاری ہیں جس میں 205 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور یہ ایونٹ 15 روز تک جاری رہے گا۔