چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 70کروڑ سے تجاوز
چین میں گزشتہ 6 ماہ میں کم ازکم 1بار آن لائن ہونیوالے شخص کو انٹرنیٹ صارف تصور کیا جاتا ہے۔
دنیا میں سب سے بڑی آن لائن آبادی کے حامل ملک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.1 فیصد کے اضافے سے 71 کروڑ ہوگئی، یہ تعداد امریکی آبادی سے دگنی جبکہ چین کی آبادی کا50فیصد ہے۔ بیان کے مطابق 92.5 فیصد صارفین نے انٹرنیٹ تک رسائی موبائل فون کے ذرئعے حاصل کی۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ 6 ماہ میں کم ازکم 1بار آن لائن ہونیوالے شخص کو انٹرنیٹ صارف تصور کیا جاتا ہے۔