جعلی اسناد 428 ارکان پارلیمنٹ کے معاملات التواء کا شکار

الیکشن کمیشن مزیددستاویزات فراہم نہیںکررہا، ہم پر کوئی سیاسی دبائونہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی سہیل نقوی

الیکشن کمیشن مزیددستاویزات فراہم نہیںکررہا، ہم پر کوئی سیاسی دبائونہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی سہیل نقوی, فائل فوٹو

ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹوڈائریکٹرپروفسیرڈاکٹرسہیل نقوی نے کہاہے کہ پارلیمنٹیرینز کی اسنادکی جانچ پڑتال کاعمل الیکشن کمیشن کی طرف سے مزید دستاویزات کی عدم فراہمی کی وجہ سے التواکا شکار ہے۔ ہم پر اسے روکنے کیلیے کوئی سیاسی دبائو نہیں۔


ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہاکہ ہمارا اسنادکی تصدیق کے لیے جوعمل جاری تھا اس میں ہمیں جو دستاویزات(اضافی انفارمیشن) درکارتھیں وہ ہمیں نہیں دی گئیںجس کی بنا پریہ کام وہیںکا وہیں رکا ہوا ہے۔ یہ دستاویزات ہمیںالیکشن کمیشن نے فراہم کرناتھیںجوابھی تک نہیںدی گئیں۔سہیل نقوی نے کہاکہ ایچ ای سی میں مزید 428 پارلیمینٹرینزکی تصدیق کاعمل رکاہواہے جس میںتمام سیاسی جماعتوںکے مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔
Load Next Story