انڈسٹری کی بحالی سے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا زیبا بختیار

فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، زیبا بختیار

فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، زیبا بختیار فوٹو: فائل

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنی روایات کو تبدیل کریں اور نئے موضوعات اور نئی ٹیکنالوجی کے سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیونکہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔


انھوں نے کہا کہ اگر ہم فلم کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہمیں 1942ء کی فلم میکنگ کو چھوڑ کر جدید فلم میکنگ اور ٹیکنالوجی کو اپنا نا ہوگا۔جب کہ معیاری فلم سازی کی حوصلہ افزائی کے لیے سنسر پالیسی کو مزید سخت کرنا ہوگا۔

 
Load Next Story