ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی کے لیے علما کے ذریعے طالبان سے پس پردہ رابطے شروع
پاکستانی حکام اپنے عملے کے معاملے کوجلد بازی میں یا فوجی آپریشن سے حل نہیں کرنا چاہتے، ذرائع
KARACHI:
پاکستانی حکام نے افغانستان میں طالبان کی تحویل میں موجودہیلی کاپٹر کے عملے کی باحفاظت واپسی کیلیے علماکے توسط سے طالبان کی اہم قیادت سے پس پردہ رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی فوجی آپریشن کے بغیرطالبان کی تحویل میں موجودعملے کی مذاکرات کے ذریعے بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اہم ترین حکومتی ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ پاکستانی حکام اپنے عملے کے معاملے کوجلد بازی میں یا فوجی آپریشن سے حل نہیں کرنا چاہتے، عملے کی بحفاطت واپسی کیلیے افغان طالبان سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستانی حکام طالبان سے رابطہ رکھنے والے علماکے توسط سے اپنا پیغام بھیج رہے ہیں۔