وفاقی حکومت نے قصاص اوراحتساب تحاریک سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی بنا لی

حکومت ان دونوں جماعتوں کی احتجاجی تحاریک میں کوئی سیاسی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی

حکومت ان دونوں جماعتوں کی احتجاجی تحاریک میں کوئی سیاسی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی. فوٹو: فائل

NOTTINGHAM:
وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کی قصاص اور تحریک انصاف کی احتساب تحاریک سے نمٹنے کیلیے اپنی سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔


اس حکمت عملی کے تحت حکومت ان دونوں جماعتوں کی احتجاجی تحاریک میں کوئی سیاسی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ مسائل کے حل کیلیے ان سے مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ حکومتی کی کوشش ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے تاکہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو سیاسی میدان میں تنہا کرکے اہم اپوزیشن جماعتوں کی حمایت خود حاصل کی جاسکے۔

اگران دونوں جماعتوں نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج یا دھرنا دیا تو پھر حالات کو قابومیں لانے کیلیے قانونی طور پرتمام آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
Load Next Story