پاکستان آناچاہتاہوں مصروفیت آڑے آجاتی ہےہربھجن مان
ہر بھجن مان کا آڈیو البم ’’ست رنگی پینگ 2‘‘ اسی ماہ پاکستان اوربھارت سمیت دنیابھر میں ریلیز ہوگا۔
NEW DEHLI:
معروف بھارتی پنجابی گلوکار ہربھجن مان کا آڈیو البم ''ست رنگی پینگ '' پارٹ ٹو ماہ رواں میں ریلیز ہوگا' جس کو پاکستان 'بھارت سمیت پوری دنیا سے لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ہربھجن مان نے دہلی سے ''نمایندہ ایکسپریس'' سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ البم بہت پہلے مارکیٹ میں آجاناتھا ' مگر فلمی مصروفیات کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔اب اسے ماہ رواں میں ریلیز کیا جارہا ہے جس کی تاریخ کا اعلان آیندہ ایک دو روز میں کردیا جائیگا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ میرا سولہواں آڈیو البم ہوگا 'جو2003 ء میں ریلیز ہونیوالے آڈیو البم ''ست رنگی پینگ'' کے نام سے ہی آرہا ہے جس کا ٹائیٹل سانگ ''یاداں رہ جانیاں'' ہے 'جس کا ویڈیو بھی بنایا گیا ہے۔ ہربھجن مان نے کہا کہ پاکستان آنے کی میری شدید خواہش ہے اور پاکستان میں آپ سمیت بہت سے دوست بھی چاہ رہے ہیں کہ ان سے ملنے کے لیے آئوں۔مگر ہر بار کوئی نہ کوئی مصروفیت آڑے آجاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوں اور اپنے باباگرونانک جنم استھان سمیت دیگرمذہبی مقامات پر حاضری بھی دوں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے سلسلہ پر ہربھجن مان نے کہا کہ یہ خطے میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری اوربریک تھرو ہے 'جس کا کریڈٹ دونوں ممالک کے فنکاروں کو جاتا ہے جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر امن ' محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ ہربھجن مان نے کہا کہ پاکستان آنے کا پروگرام بنا رہا ہوں 'فی الحال میں ماہ رواں میں آڈیو البم کی ریلیز ہورہی ہے جس کے لانچنگ شو اور ایک فلم ''منڈے راک اسٹارز'' کی عکسبندی ہے جب کہ جنوری کے پہلے ہفتہ نیوزی لینڈ کے ٹور پر روانہ ہوجائونگا۔