موسیقی سے عوام کے ذہن تبدیل کیے جاسکتے ہیںحسن جہانگیر

کوئی بھی شخص دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے کو تیارنہیں اس کا سبب ملک کے بگڑتے حا لات اور بے روزگاری ہے.

لوگ اچھا دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں, حسن جہانگیر۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
گلوکار حسن جہانگیر کا کہنا ہے کے ہمارے ہاں لوگوں میں قوت برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو ہمیں اس کے بہت نقصانات ہونگے۔

اب کوئی بھی شخص دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے کو تیا ر نہیں ان تمام باتوں کا سبب ملک کے بگڑتے حا لات اور بے روزگاری ہے ۔


ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا موسیقی شاعری اور مصوری کے ذریعے عوام کے ذہنوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے آج لوگ اچھا دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کے جس وقت پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ہم نے قدم رکھا تو باقاعدہ سیکھانے اور سجھانے والے لوگ موجود تھے جو ہماری تربیت کرتے تھے مگر اب سمجھانے والوں کی فہرست کم ہوتی جا رہی ہے۔

ہمارے نوجوانوں کتنا غلط تلفظ استعمال کرتے ہیں ۔ حسن جہانگیر نے بتایا کے وہ آج کل ایک نیشنل سونگ پہ کام کر رہے ہیں جو جلد منظر عام پر آئیگا اس کے علاوہ ہندوستان کی ایک فلم کے لیے کچھ گانوں پر کام جاری ہے۔
Load Next Story