عمران خان کی 126 دن کی فلم دیکھی اب ٹریلر بھی فلاپ ہوگا پرویز رشید
عمران خان نے عوام کی خدمت پر توجہ نہ دی تو 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائےگا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 126 دن کی فلم دیکھی تھی جو ناکام ہوئی اب ان کا ٹریلر بھی فلاپ ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان انتشاراورفساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سیاست سے ملک دشمن اوراقتصادی راہداری کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے عمران خان کی 126 دن کی فلم فلاپ ہوئی تھی اور اب یہ ٹریلر بھی فلاپ ہوگا ان کوعوام کی کوئی تائید حاصل نہیں ریلی میں جمع کیا جانے والا جعلی مجمع جلد ہی تحلیل ہوجائے گا۔
اس خبر کوبھی پڑھیں:وزیراعظم کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں گے، عمران خان
وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران نے خیبرپختون خوا میں 90 روز کے اندرکرپشن ختم کرنے دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا ، آف شور کمپنیاں اورقرضوں کی معافی سے عمران خان کا اپنا دامن بھی آلودہ ہے اب ان کے پاس احتساب تحریک چلانے کا کوئی جواز باقی نہیں، وہ بار بار کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اورچندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں اور تحریک سے پہلے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا سامنا کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی احتساب ریلی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔