جشن آزادی وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری افسران کو گاڑیوں پرقومی پرچم لگانے کی ہدایت

گاڑی پرقومی پرچم نہ لگانے والے افسران اورعملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ کا انتباہ

وزیراعلی سندھ نےقومی پرچم نہ لگانے والے ایک سرکاری افسر کو اس کی گاڑی سے اتار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

MOSCOW:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے زیراستعمال گاڑیوں پرقومی پرچم آویزاں کریں بصورت دیگران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی مرادعلی شاہ نے تمام سرکاری افسران کو گاڑیوں پرقومی پرچم لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں متنبہہ بھی کیا گیا ہے کہ گاڑی پرقومی پرچم نہ لگانے والے افسران اور عملے کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔


دوسری جانب مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں تعینات افسران اورملازمین کو اپنی گاڑی وزیراعلیٰ ہاؤس کے اندر پارک کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی کے سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹریاور ڈی ایس اسٹاف تک کی گاڑیاں باہر پارک کی جانے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ نے دو روز قبل گاڑی پر قومی پرچم نہ لگانے والے ایک سرکاری افسر کو اس کی گاڑی سے اتار دیا تھا۔
Load Next Story