حکومت کو فلم انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیںسعید رضوی

گزشتہ تین سال سے فلم انڈسٹری تباہی کی طرف جارہی ہے لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا المیہ ہے کہ2012میں کسی اردوفلم کی نمائش نہیں کی گئی، سعید رضوی ۔ فوٹو: فائل

فلمساز ہدایتکار اور وویژل افیکٹ کریئٹر سعید رضوی نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ 2012میں کوئی بھی اردو فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکی۔


گزشتہ تین سال سے فلم انڈسٹری تباہی کی طرف جارہی ہے لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی حکومت وعدہ تو کرتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔ لگتا ہے حکومت کو فلم انڈسٹری کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فلم انڈسٹری کے لوگوں کا ایک اجلاس لاہور میں ہوا تھا ایک نئی ایسوسی بنانے کا اعلان ہوا یہ ایک اچھی کوشش ہوسکتی ہے لیکن ابھی تک عملی اقدامات نہیں ہوسکے۔
Load Next Story