سرمایہ کاری نہ ہونے سے فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے سید نور
ایوارڈ کام کرنے والوں کو حوصلہ دیتا ہے اور ان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔
MOHALI:
پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے کہا کہ ایوارڈ طاقت ہے جو ایواڈ یافتہ شخصیات کو توانائی دیتا ہے۔
فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ہم بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں اس لیے سرمایہ کاروں کو آگے آناہوگا، یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایکسپو سینٹر میں تیسرے پاکستان میڈیا ایوارڈ 2012کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا ایوارڈ کی تقریب کام کرنے والوں کو حوصلہ دیتا ہے اور ان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔
اس موقع پر فلم، ٹیلی وژن، فیشن، ریڈیو اور نیوز کیٹیگری میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیئے گئے ،تقریب میں شرکت کے لیئے ملک کے نامور فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ لینے والی اکثر شخصیات غیر حاضر تھیں ایوارڈ کی یہ تقریب تین گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی اس پروگرام کے کمپئیر علی سلمان تھے جنھوں نے پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے چیف آرگنائزر ارشد صدیقی نے کہا کہ پاکستان میڈیا ایوارڈ کی تقریب گزشتہ دوسال سے منعقد ہورہی ہے اور آج یہ تیسری ایوارڈ تقریب ہے ہمارا مقصد ملک کی موجودہ صورتحال میں شہر کی رونقوں میں اضافہ کرنا اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں ایوارڈ حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے کسی بھی شخص کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، تقریب میںجیا علی، ثناء، متیرہ اور غلام محی الدین،آفتاب خان،ہمانے پرفارمنس بھی پیش کی، اس موقع پر سید نور،اسٹرنگس کے بلال مقصود،فیصل کپاڈیہ اور دیگر کو ایوارڈ دیے گئے رات گئے تک یہ تقریب جاری رہی۔