سعودی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اورواجبات ادا کریں مفتی اعظم

کمپنیوں کے ذمے داران کارکنوں کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں،مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ

سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں فوٹو: فائل

KARACHI:
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔

سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور صورت حال ان کے فاقوں تک جاپہنچی ہے، ان مفلوک الحال لوگوں میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ تنخواہوں سے محروم ان افراد کے حق میں اب سعودی عرب کے مفتی اعظم بھی بول پڑے ہیں۔


مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیزآل الشیخ نے ملک بھر کی کمپنیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود ہزاروں پاکستانی محنت کش مسائل کا شکار ہیں اوران کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے 50 کروڑروپے کی امداد جاری کی گئی ہے جوپاکستان میں کے اہل خانہ کو مالی امداد کی صورت میں دی گئی ہے۔

Load Next Story