بالی ووڈ ہدایت کار نے ماڈل کو جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ماڈل گرل کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے ہدایت کار ارحان اختر نے ماڈل گرل کو فلم میں کام کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات آئے روز بڑھتے جارہے ہیں جس میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بھارتی معاشرے کی درندگی فلمی دنیا تک سرائیت کرچکی ہے جہاں گزشتہ دنوں اداکار نے ساتھی اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب فلم نگری کے ہدایت کار بھی خواتین کو جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''دھما چوکڑی'' کے ہدایت کار ارحان اختر نے ماڈل گرل کو فلم میں شاہد کپور اور عمران خان کے مدمقابل کاسٹ کرنے کا جھانسہ دے کر ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجب کہ اس سے قبل اسی ماڈل گرل کو فلم آڈیشن کے نام پر دہلی اور لکھنؤ میں بھی 2 افراد پروڈیوسر بن کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ ماڈل گرل کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ ہدایت کار محمود فاروقی کو امریکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔