ماتلی پلاٹ کے تنازع پر 2 گروہوں میں جھگڑا1 ہلاک
پولیس نے 10افرادکوگرفتارکرلیا
ماتلی شہرکی جمیل کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 3 افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمیل کالونی میں پلاٹ کے تنازع پرمغل برادری اورتھیبہ برادری میں کافی عرصے سے جھگڑاچل رہاتھا۔ گزشتہ روز دونوں گروہوں میں ہونے والے تصادم میں گائوں سومرو لغاری کا35 سالہ شفیع محمد لغاری موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ مغل برادری کے محمد شاہد مغل، فاروق مغل اورذوالفقارمغل شدید زخمی ہوگئے جن میں سے شاہدمغل کونازک حالت میں کراچی اورفاروق مغل کوحیدرآباد منتقل کردیاگیاہے۔ مقتول کے بھائی محمد موسیٰ لغاری کی فریاد پر پولیس نے محمد شاہد مغل، فاروق مغل، عبدالواحد مغل، بشیر مغل اور حاجی اسلم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے 10افرادکوگرفتارکرلیا۔