ہوسٹن میں پاکستانی خاتون آفیسربلیک لسٹ امریکی شہری کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ دار قرار
عجلت میں ویزہ جاری کرنے پرخاتون افسراورمتعلقہ حکام کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے،وزارت داخلہ کاوزارت خارجہ کومراسلہ
KARACHI:
وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو ویزہ جاری کرنے کا ذمہ دار ہوسٹن میں پاکستانی مشن میں تعینات خاتون آفیسر کو قرار دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے امریکی ریاست ہوسٹن میں پاکستانی مشن میں تعینات خاتون آفیسر کو بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو ویزہ جاری کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون آفیسر کی جانب سے قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطررکھے بغیربلیک لسٹ پر موجود مشکوک امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ویزہ جاری کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وزارت خارجہ کو انکوائری رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ عجلت میں ویزہ جاری کرنے پر خاتون افسر اور متعلقہ حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حكم پرابتدائی تحقيقات ميں ذمہ دارقرار پانے والے ايف آئی اے اميگريشن كے عملہ كے خلاف پہلے ہی ايكشن ليا جاچكا ہے مگرتحقيقات ميں پہلی ذمہ داری امريكی رياست ہوسٹن ميں قائم پاكستانی سفارتی مشن كی ويزہ آفيسر پرعائد كی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے وزيراعظم كے مشير برائے خارجہ اموراور سيكريٹری داخلہ كومراسلہ بھيجا گيا ہے جس ميں ان كے خلاف آنے والی ابتدائی انكوائری رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے اورسفارش كی گئی ہے کہ متعلقہ خاتون ويزہ آفيسر اور ديگرملوث عملہ كے خلاف سخت محكمانہ ايكشن ليا جائے جنہوں نے معمول سے ہٹ كر خصوصی طور پر مشكوک امريكی شہری كو پاكستانی ويزہ كے اجرا ميں سركاری طريقہ كاركے برعكس امریکی شہری کو نہ صرف ويزہ جاری كيا بلكہ غيرمعمولی عجلت كا بھی مظاہرہ كرتے ہوئے 24 گھنٹوں ميں ہی جاری كيا۔