جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے آج بھی مقبول

شاعروں ،گلوکاروں نے وطن سے محبت کیلیے لازوال ملی نغمے تخلیق کیے

شاعروں ،گلوکاروں نے وطن سے محبت کیلیے لازوال ملی نغمے تخلیق کیے۔ فوٹو: فائل

جشن آزادی کے حوالے سے سدا بہار ملی نغموں کی مقبولیت کم نہ ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق ملک کے معروف شاعروں اور گلوکاروں نے وطن سے محبت کے اظہار اور آزادی کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار ملی نغمے تخلیق کیے جو آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔


ان میں گلوکار امانت علی خان کا ''اے وطن پیارے وطن'' ،مہدی حسن '' یہ وطن تمہار ا ہے''، استاد نصرت فتح علی خان '' میری پہچان پاکستان'' ، وائیٹل سائنز '' دل دل پاکستان'' ، شہناز بیگم ''سوہنی دھرتی'' اس کے علاوہ ''جنون سے اور عشق سے'' ،''جیوے جیوے پاکستان''، ''چاند میری زمیں پھول میرا چمن'' ، ''ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح ''، ''ہمارا پرچم''، ''یوں دی ہمیں آزادی''، ''ماؤں کی دعا پوری ہوئی''، ''میں بھی پاکستان ہوں''، ''تیرا پاکستان ہے''، ''اے جواں ہے تو ہی پاکستاں''، ''خیال رکھنا'' ، ''تو ہی جیوے وطن '' اور ''جگ جگ جئے میرا پیارا وطن'' شامل ہیں جو آج بھی مقبول عام ہیں اورجذبات ابھارتے ہیں۔

 
Load Next Story