امریکا سے تعلقات ڈالر کی بنیاد پر نہیں کئی معاملات پر اختلافات ہیں جلیل عباس جیلانی

امریکا سے تعلقات صرف فوجی امداد نہیں بلکہ کئی اور پہلوؤں پر مشتمل ہیں، جلیل عباس جیلانی

امریکا سے تعلقات صرف فوجی امداد نہیں بلکہ کئی اور پہلوؤں پر مشتمل ہیں، جلیل عباس جیلانی۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ڈالرزکی بنیاد پر ہیں نہ ہی انھیں اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے،کئی معاملات پر پاکستان کے امریکا کے ساتھ اختلافات موجودہیں۔


ایک انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ 30کروڑ ڈالرکی فوجی امدادکوایک طرف رکھتے ہوئے ہمیں ان مثبت چیزوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے جن میں کافی پیشرفت ہوئی۔ اُن کاکہنا تھاکہ کئی معاملات ایسے ہیں جن پر پاکستان کے امریکا کیساتھ اختلاف موجود ہیں کیونکہ عالمی سطح پر تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ انھوں نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات صرف فوجی امداد نہیں بلکہ کئی اور پہلوؤں پر مشتمل ہیں۔

 
Load Next Story