ایران نے ’’پوکے مون گو‘‘ گیم پر پابندی لگا دی
ایران پوکے مون گیم پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر واضح سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انھوں نے ملک میں مقبول گیم پوکے مون گو پر پابندی عائد کر دی۔
اسمارٹ فونز پر کھیلے جانے والی اس گیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ملک میں آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ہائی کونسل آف ورچول اسپیسز کی جانب سے کیا گیا۔ ایران کے علاوہ دیگر ممالک نے پوکے مون سے متعلق سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے ہیں لیکن ایران گیم پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک ہے۔
پوکے مون گو کھلاڑیوں کو دنیا کے اصلی مقامات میں جا کر ورچول ریئلٹی کے ذریعے کارٹون جنات پکڑنے کا گیم ہے۔ ایران میں انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں عائد ہونے کے باوجود ملک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس گیم کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک سعودی عالم کا کہنا ہے کہ پوکے مون گو سے پہلے جاری ہونے والی پوکے مون کے ایک کارڈ گیم پر لگایا گیا فتویٰ اس گیم پر بھی لاگو ہے۔