میکسیکو میں طوفان نے تباہی مچادی 38 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

مٹی کے تودے گرنے کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

مسلسل بارشوں کے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو حکام۔ فوٹو: رائٹرز

میکسیکو میں آنے والے طوفان 'ارل' نے کے ملک کے جنوبی حصوں میں تباہی مچا دی ہے اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی حصوں میں آنے والے طوفان 'ارل' نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 38 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق 28 افراد پوئیبلا جب کہ 10 افراد ویراکروز کے علاقے میں ہلاک ہوئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سمندری طوفان میکسیو کے ساحل سے ٹکرا گیا

حکام کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث میکسیکو کی مرکزی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story