نوجوان نسل کلاسیکی روحانیت سے نا آشنا ہے عقیل الغروی

مغربی ممالک میں تہذہب ہے مگر تمدن نہیں اسی لیے لوگوں کا وہاں دل نہیں لگتا.

آیت اللہ عقیل الغروی آرٹس کونسل میںلیکچر ’’روحانی تہذیب کے بنیادی اقدار‘‘ سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

SUKKUR:
نامور اسکالر آیت اللہ سید عقیل الغروی نے کہا ہے کے مغربی ممالک میں تہذہب ہے مگر تمدن نہیں اسی لیے بہت سارے لوگوں کا وہاں دل نہیں لگتا۔

تمدن کی عمارت پتھروں سے بنتی ہے اور تہذیب کی عمارت دل کے ٹکڑوں سے بنائی جاتی ہے ریاضت اور مشاہدے کے بغیر روحانی تہذیب نہیں آسکتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں چھٹے سالانہ لیکچر بعنوان (روحانی تہذیب کے بنیادی اقدار) سے خصوصی خطاب مں کیا۔




انھوں نے کہا کے ہماری نئی نسل کلاسیکی روحانیت سے نا آشنا ہے جب بات تہذیبی روحانیت کی ہو تو یاد رکھیں جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں یہ چھوٹی سی دنیا ہے اس سے کہیں زیادہ وسیع دنیا ہمارے اندر موجود ہے یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر لوگوںکو جستجو توجہ اور ریاضت کی ضرورت ہے۔



اس موقع پر آرٹس کونسل کراچی کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کے آج جو لیکچر آیت اﷲ سیدعقیل الغروی نے دیاہے وہ ہمارے دل ودماغ پر تادیر قائم رہے گااورآنے والے دنوں میں ہم اس لیکچر سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے آرٹس کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہے کے اس ادارے نے گزشتہ 6 سالوں میں حالات چاہے کیسے بھی ہوں اپنے ممبران کے لیے باقاعدگی سے اس لیکچر کا اہتمام کیا ہے جس سے لوگ فیضیاب ہوتے ہیں تقریب کی نظامت ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کی جبکہ اس موقع پرنائب صدرآرٹس کونسل کراچی محموداحمد خان،ممبران گورننگ باڈی شہناز صدیقی،اقبال لطیف،اسجد بخاری ودیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story