سانحہ کوئٹہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی سی ایم ایچ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سیکیورٹی ادارے انہیں کوئٹہ دھماکے پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سی ایم ایچ اسپتال جا کر کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچے جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پینچے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا
وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ دھماکے کے بعد آج ہونے والی طے شدہ ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچے جن کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں کوئٹہ دھماکے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس کے دوران اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکے پر فیس بک نے سیکیورٹی چیک متعارف کرادیا
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیز کو ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔