شیعہ علماکونسل کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف 14دسمبر کو دھرنے کا اعلان
ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کیخلاف 14 دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیاہے۔
لاہور:
شیعہ علماکونسل نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کیخلاف 14 دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیاہے۔
اس بات کا فیصلہ شیعہ علماکونسل کراچی ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مولانا جعفرسبحانی نے کی، انھوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو کراچی میں بے گناہوں کی ٹارگٹ کلنگ پر سخت تشویش ہے، انھوں نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پر کفن پوش احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا۔