کوئٹہ دھماکے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
دہشت گردوں كو قانون كی زد میں لاكر سخت ترین سزا دی جائے، قرارداد میں مطالبہ
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کوئٹہ دھماکے کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں كہا گیا ہے كہ یہ ایوان كوئٹہ كے سول اسپتال میں ہونے والے بم دھماكے كی شدید مذمت كرتا ہے اور قیمتی جانوں كے نقصان پر اظہار افسوس كرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ كیا گیا ہے دہشت گردوں كو قانون كی زد میں لاكر سخت ترین سزا دی جائے۔
قرارداد میں مزید كہا گیا كہ ایوان وكلاء برادری اور بلوچستان كے امن پسند شہریوں سے اظہار یكجہتی كرتے ہوئے عہد كرتا ہے كہ دہشت گردی كے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے كار لانے کے لیے ہر ممكن تعاون جاری ركھے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

بعد ازاں پنجاب اسمبلی كے احاطے میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے كہا كہ اب دہشت گردی كے واقعے كی مذمت كرنے سے آگے بڑھنا ہو گا، دہشت گردوں كے خاتمے کے لیے تحریك انصاف حكومت اور پاك فوج كے ہر اقدام كی مكمل اور غیر مشروط حمایت كرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ كوئٹہ سول اسپتال میں دھماكے كوبزدلا نہ كارروائی قراردیتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں كی بز دلانہ كارروائیاں قوم كاعزم متزلزل نہیں كر سكتیں،۔دہشت گردوں اور ان كے معاونین كے خلاف كارروائی عمل میں لائی جائے۔