قوالی پیش کرنے کا سلسلہ صدیوں جاری رہیگا ثروت صابری

یہ بات انہو ں نے ’’ ایک شام امجد صابری کے نام‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔

یہ بات انہو ں نے ’’ ایک شام امجد صابری کے نام‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔: فوٹو: فائل

امجد صابری مرحوم کے بھائی ثروت اعجاز صابری نے کہا ہے کہ قوالی پیش کرنے کا سلسلہ صدیوں تک جاری رہے گا خواجہ معین الدین چشتی نے اس سلسلہ کی ابتدا کی تھی میرے والد غلام فرید صابری اور بھائی امجد صابری نے قوالی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔


امجد صابری کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا ان کی یادیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، یہ بات انہو ں نے '' ایک شام امجد صابری کے نام'' کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیاقت مغل ، غفران خان، ثاقب، شکورصابری بھی موجود تھے۔ اس موقع پرامجدصابری کے بھائی عظمت صابری، طلحہ صابری اورصاحبزادے اور قوال بابر مہندی نے قوالیا ں پیش کی اورحاضرین کو بارش کے باجود اپنے بہترین کلام سے گرماتے رہے اس موقع پر خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین نے دعا کی اورکہا کہ امجد صابری حضور کا چاہنے والا تھا اس نے پوری دنیا میں اپنے کلام کے ذریعے اسلام کو پھیلایا تھااﷲ امجد صابری کی مغفرت کرے۔
Load Next Story