محبت ایک فضول چیزہے بیوی سے روزجھگڑتاہوں قوی خان

کام کے سلسلے میں کراچی میں اور اہلیہ لاہور میں ہے لیکن میں روزانہ فون کر کے اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کرتا ہوں، اداکار

کام کے سلسلے میں کراچی میں اور اہلیہ لاہور میں ہے لیکن میں روزانہ فون کر کے اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کرتا ہوں، اداکار: فوٹو: فائل

سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں واحد اداکار ہوں جو پچھلے 60 سالوں سے شوبز میں کام کر رہا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنا کام ایمانداری سے کیا ہے۔


ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک محبت ایک فضول چیز ہے میں نے بھی زندگی میں لاتعداد عشق کیے ہیں مگر وہ یکطرفہ تھے۔

قوی خان نے کہا کہ کام کے سلسلے میں کراچی میں اور اہلیہ لاہور میں ہے لیکن میں روزانہ فون کر کے اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کرتا ہوں اور اس کو بڑا انجوائے کرتا ہوں۔
Load Next Story