صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ناانصافی ہےخورشید شاہ

ایم کیو ایم کی تشویش درست ہے،کالاباغ ڈیم پر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جائینگے

ایم کیو ایم کی تشویش درست ہے،کالاباغ ڈیم پر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جائینگے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید علی شاہ نے کہاہے کہ نئی حلقہ بندیاں سارے ملک میں ہونی چاہیے، صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ناانصافی ہے۔

کالابا غ ڈیم کی تعمیر سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔ سکھر میں میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال میں نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ وہ ڈیم بنائے یا نہ بنائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں سارے ملک میں ہونی چاہئیں ۔ صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں ناانصافی ہے اس پر ایم کیو ایم کی تشویش درست ہے ۔




انھوں نے کہا کہ کراچی میں فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ عدلیہ کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے حق میں فیصلہ وفاق سے کھیلنے کے مترادف ہے لاہور ہائی کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق جو فیصلہ دیا ہے اس کے خلاف پیپلز پارٹی سپریم کورٹ سے رجو ع نہیں کرے گی کیونکہ یہ عدلیہ کا کام نہیں ہے یہ حکومت کا اختیار ہے، صوبوں کا مسئلہ ہے ،پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ وہ ڈیم بنائے یا نہ بنائے۔

Recommended Stories

Load Next Story