ریپبلکن نیشنل سیکیورٹی کے 50 حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لاپروا قرار دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے،سابق سی آئی اے ڈائریکٹر
رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 حکام نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی اہم ریپبلکنز رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جب کہ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور رہنما امریکا کی اخلاقی اتھارٹی کو کمزور کررہے ہیں اورایسا لگتا ہے کہ ان میں امریکی آئین پر یقین کی کمی کے ساتھ ساتھ، امریکی قوانین، اداروں، مذہبی برداشت، پریس کی آزادی اورآزاد عدلیہ کے بارے میں بنیادی علم کی کمی ہے۔ 50 ماہرین کے گروپ جس میں سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، سینئر صدارتی مشیر اور سابق تجارتی نمائندے بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم خاندان پرتنقید کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ریٹنگ میں مسلسل کمی
خط پردستخط کرنے والے 50 حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ہم میں سے کوئی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دے گا تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ اگر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے تو کیا وہ مخالف جماعت کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سے کئی ایسے ہیں جنھوں نے اسی جیسے ایک خط پر مارچ میں دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو''دماغ کی درستی'' کے لیے گرین ٹی کا تحفہ
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل سیکیورٹی کے حکام کی جانب سے خط پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس خط میں جن لوگوں کے نام ہیں ان سے دنیا میں اتنی خرابیوں کے لیے امریکیوں کو ضرور پوچھنا چاہیے اور یہ وہ لوگ ہیں جو واشنگٹن کے ممتاز افراد کا حصہ بننے میں ناکام رہے اور اب طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔