بازی گر کی شوٹنگ کے دوران پہلی ملاقات میں کاجول سے نفرت ہوگئی تھی شاہ رخ خان
اتنے سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے جہاں ہم بہتراداکار سمیت بہتر انسان بھی بن گئے ہیں، کاجول
بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سب سے بہترین جوڑی شا ہ رخ اور کاجول کی ہے جن کے لاتعداد مداح ہیں جب کہ دونوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو لاتعداد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم شا ہ رخ خان کی جانب سے اداکارہ کے بارے میں حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی فلم "بازی گر" کے دوران کاجول کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے تھے جب کہ انہوں نے عامر خان کو بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ خان کی جانب سے کاجول کے حوالے سے حیران کردینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ کی جانے والی پہلی فلم "بازی گر"کے دوران وہ ان سے نفرت کرتے تھے جب کہ انہوں نے اداکارہ عامر خان کو بھی کاجول کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا تھا۔ شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کے حوالے سےعامر خان کو کہا تھا کہ وہ بہت بری اداکارہ ہے جس کی اپنے کام پر بالکل بھی توجہ نہیں ہوتی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔
شا ہ رخ خان نے کہا کہ فلم بازی گر کی شوٹنگ کے دوران انہیں کاجول کی صلاحیتوں کا علم ہوا جس کے بعد انہوں نے عامر کو بار بار فون کر کے کہا کہ کاجول ایک اچھی اوراسکرین پر جادو بکھیرنے والی اداکارہ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کاجول کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کرنا جادو کی طرح ہے، شاہ رخ خان
کاجول کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے برسوں میں بہت زیادہ بدل گئیں ہیں جب کہ وہ بہت باتونی بھی ہیں، میں ذاتی طورپرزیادہ باتونی نہیں ہوں تاہم آج بھی کاجول کو "چپ ہوجاؤ" کہتا رہتا ہوں۔
شا ہ رخ خان نے اداکارہ کے حوالے سے مزید کہا کہ کاجول صرف تیکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ایک ایماندار اداکارہ بھی ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی خاصیت ہے۔ میری بیٹی "سہانا" اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ کاجول سے سیکھے کیونکہ وہ اسکرین پر جادہ کرنے والی اداکارہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکاری میں میری بیٹی کاجول کی پیروی کرے، شاہ رخ خان
کاجول سے جب شا ہ رخ کے دوستی کے حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم بازی گرکے سیٹ پر بہت سے فنکار تھے جنہیں فلم کے حوالے سے کافی تجسس تھا جب کہ وہ مسلسل مراٹھی میں بول رہی تھی جس پران اداکاروں کا کہنا تھا کہ ان کی آواز سے ہمارے سرپھٹ جائیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت شا ہ رخ ایک دم بہت زیادہ غصے میں آگئے تھے اورانہوں نے میرے مسلسل بولنے پرپہلی بارمجھے کہا تھا کہ "کیا آپ چپ ہوجائیں گی" اورمیرا خیال ہے کہ ہماری دوستی کا آغاز وہیں سے ہی ہوا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ہر فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول ضرور یاد آتی ہے، شاہ رخ خان
کاجول کا کہنا تھا کہ اتنے برسوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے اور اب ہم بہتراداکار سمیت بہتر انسان بھی بن گئے ہیں اور میں واقعی کسی سے کم نہیں بولتی ہوں۔ اداکارہ نے اپنے دوست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ آج کے تمام اداکاروں میں سے بہت بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا بہترین ہے کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھا بھی جاتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہ رخ اورکاجول کی"دل والے" رواں سال کی 5 بہترین فلموں میں شامل
واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ روہت شیٹھی کی فلم دل والے میں نظر آئے تھے جب کہ دونوں نے ایک ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں بازی گر، کرن ارجن، ڈپلیکیٹ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان جیسی متعدد فلمیں دی ہیں۔