دہشت گرد جس ملک اور جس پہاڑ پر ہوں گے انہیں انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے ہیں، وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری
MUMBAI:
وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جس ملک اور جس پہاڑ پر ہوں گے انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ جو جنگ دہشت گردوں نے شروع کی اسے ہم ختم کریں گے اور دہشت گرد جس ملک میں اور جس پہاڑ پر ہوں گے انہیں انجام تک پہنچائیں گے، ہم حق پر ہیں اور فتح ہماری ہوگی،صوبے کے کونے کونے میں قانون نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں نے ہماری نسل کو تباہ کردیا، شہید وکلا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے۔
ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے ہیں اور اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ بھارت کا حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو بلوچستان سے پکڑا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گردکے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے اور دہشت گردوں کے خلاف زبان، قلم اور عمل سے لڑیں گے جب کہ کوئٹہ شہرمیں کومبنگ آپریشن کریں گے اور ایک ایک دہشت گرد کا پیچھا کریں گے۔