غوث علی شاہ غیر فعال ن لیگ سندھ اختلافات کا شکار

پارٹی رہنمائوں نے قیادت کوآگاہ کردیا ، نواز شریف نے 5دسمبر کو اہم اجلاس لاہور میں بلا لیا

پارٹی رہنمائوں نے قیادت کوآگاہ کردیا ، نواز شریف نے 5دسمبر کو اہم اجلاس لاہور میں بلا لیا فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ میں مضبوط ہونے کے بجائے اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی۔

پارٹی کے اکثر رہنمائوں نے پارٹی کے موجودہ صدر غوث علی شاہ کے متحرک نہ ہونے پر قیادت کو آگاہ کر دیا ' نواز شریف نے سند ھ کے رہنمائوں کا اہم اجلاس5دسمبر کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی اموراورآئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔


ذرائع کے مطابق سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مقابلے میں انتہائی مضبوط ہونے کی ضرورت ہے تاہم اس کے برعکس پارٹی انتخابات سے قبل ہی اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ بتایاگیا ہے کہ سندھ میں بعض رہنمائوں نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ غوث علی شاہ متحرک نہیں اور انھوں نے کبھی کسی حلقے کا دورہ کرکے پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش نہیں کی ۔



ذرائع کے مطابق سندھ میں پارٹی کو متحرک اور مضبوط بنانے کیلیے ممتاز بھٹوکے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو صدر بنائے جانے کے بارے میں بات کی جارہی ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے سندھ کے رہنمائوں کا اہم اجلاس5دسمبر کو لاہور میں طلب کرلیا ہے جس میں صدر کے عہدے سمیت پارٹی امور اور آئندہ کے انتخابات اور انتخابات کے لیے اتحاد بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
Load Next Story