کراچی ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یار محمد بلوچ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یار محمد بلوچ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹارگٹ کلر اور ایک زخمی سمیت 7ملزمان کو گرفتا کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پولیس نے ملیر ہالٹ کے قریب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد یار محمد ولد تاج محمد اور صدام بلوچ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لیے ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یار محمد بلوچ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ پیر آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان لیاقت ولد عمر واحد ، محمد ناصر ولد روحیل بیان ، نادر خان ولد منظور خان اور حضرت بلال ولد عبد الجبار کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔
Load Next Story