نظام عدل سنگین حملے کی زد میں ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ میں سائلین کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی عائد، وکلا کی چیکنگ بھی لازمی قرار دیدی گئی۔

لاہورہائیکورٹ میں سائلین کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی عائد، وکلا کی چیکنگ بھی لازمی قرار دیدی گئی۔

چیف جسٹس لاہورہائیكورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے كہا ہے كہ ہمارا نظام عدل سنگین حملے كی زد میں ہے اس لیے وكلا اورججوں كو مشكل وقت میں گمنام دشمن كے خلاف كھڑے ہونا ہے۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں عدالت عالیہ سمیت پنجاب كی ماتحت عدالتوں میں سیكیورٹی انتظامات كاجائزہ لینے كیلیے اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب، ایڈووكیٹ جنرل پنجاب اورہوم سیكرٹری كے علاوہ اعلیٰ پولیس افسرا ن نے شركت كی۔ اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس منصور علی شاہ نے كہا كہ نظام عدل سنگین حملہ كی زدمیں ہے، بلیم گیم سے نكل جائیں، وكلا اورججوں كو مشكل وقت میں گمنام دشمن كے خلاف كھڑے ہونا ہے، ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے پاس جو سہولیات ہیں انہی كے ساتھ آگے چلنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب كی تمام عدلیہ كے لیے ایك جیسا سكیورٹی پلان مرتب كرنا ہے، نظام عدل كو مثبت انداز میں چلا كر دہشت گردوں كو ان كے عزائم كی ناكامی كاثبوت دینا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ہائیكورٹ سمیت پنجاب كی تمام عدالتوں میں سائلین كے اصل شناختی کارڈ كے بغیر داخلے پرپابندی لگادی اور ہائیكورٹ سمیت صوبے كی عدالتوں میں وكلا كی چیكنگ لازمی قراردے دی۔
Load Next Story