خواتین سے زیادتی پر سر جھک جاتا ہے امیتابھ بچن

بھارت کے لیے ایسے واقعات قابل نفرت ہیں ، امیتابھ بچن

وہ وقت دور نہیں جب بھارتی معاشرہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی جیسے واقعات سے پاک ہوجائے گا، اداکار۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات سے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں ۔


یہ بات انھوں نے اپنی آنے والی فلم ''پنک'' جس میں وہ ایک سینئر وکیل کا کردار نبھارہے ہیں کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔امیتابھ بچن کا کہناتھا کہ بھارت کے لیے ایسے واقعات قابل نفرت ہیں اور ایک قوم کی حیثتت سے ان واقعات کے سامنے آنے پر سر شرم سے جھک جاتاہے۔امیتابھ بچن نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنیوالوں کو لوگوں کے حوالے کردینا چاہیے تاکہ وہ جو چاہے انھیں سزادیں مگر یہ درست نہیں کیونکہ اس سلسلہ میں قانون موجود ہے تاہم اسے مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ۔

انھوں نے بتایاکی ان کی فلم ''پنک'' کے ذریعہ خواتین کے معاشرے میں مقام اور حقوق کو بتایاگیاہے اورانھیں یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارتی معاشرہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی جیسے واقعات سے پاک ہوجائے گا۔واضح رہے کہ فلم ''پنک ''کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنو، انگد بیدی، کرتی کلہاری اور انڈریا تاریانگ شامل ہیں اوراسے 16ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔
Load Next Story