ریلوے کا 3 ٹرینیں چلانے کیلیے 2 نجی کمپنیوں سے معاہدہ
ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بولان میل شامل، کمپنیاں سالانہ رقم ادا کریں گی
ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 3 ٹرینیں چلانے کا معاہدہ کرلیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب ہوئی۔
جس میں ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کیلیے میسرز سید جمیل اینڈ کمپنی کے سید جمیل جب کہ بولان میل کے معاہدے پر پرائیویٹ کمپنی میسرز رانو خان جسکانی اینڈ کمپنی کے رانو خان جسکانی اور ریلوے کی جانب سے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصود النبی نے دستخط کیے، یہ معاہدے 3سال کے لیے ہوں گے، نجی انتظامیہ ریلوے کو سالانہ طے شدہ رقم اداکرنے کی پابند ہو گی۔