کمانڈرسدرن کمانڈ نے اپنے یونیفارم پرلگا بیج اتار کر شہید کیمرہ مین کے بچوں کو دیدیا
شہزاد پاکستان کا شہید ہے اور پاک فوج اپنےشہدا کو کبھی نہیں بھولتی، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی شہید کے اہلخانہ سے تعزیت
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ دھماکے میں شہید نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے بچوں کو اپنے یونیفارم پر لگا بیج اتار کر تحفے میں دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید کیمرہ مین کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے یونیفارم پر لگا پاکستانی بیج اتار کر تحفے میں دے دیا جب کہ انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی تلافی ممکن نہیں لیکن آپ کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، شہزاد پاکستان کا شہید ہے اور پاک فوج اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتی۔
واضح رہے کہ 8 اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں وکلا اور صحافیوں سمیت 73 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔