چین ’’ایلیٹ ماڈلز‘‘ کا مقابلہ فرانسیسی ماڈل ’’ماریا پیلارڈ‘‘ نے جیت لیا

چین میں ’’ایلیٹ ماڈلز‘‘ کے مقابلے میں فرانسیسی ماڈل ’’ماریا پیلارڈ‘‘ نے جیت کا تاج اپنے سر پہ سجا لیا۔

’’ایلیٹ ماڈلز‘‘ کا مقابلہ چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوا جس میں 61 ماڈلز نے حصہ لیا. فوٹو: فیس بک

چین میں ''ایلیٹ ماڈلز'' کے مقابلے میں فرانسیسی ماڈل ''ماریا پیلارڈ'' نے جیت کا تاج اپنے سر پہ سجا لیا۔



''ایلیٹ ماڈلز'' کا مقابلہ چین کے شہر شنگھائی میں منعقد کیا گیا جس میں 61 ماڈلز نے حصہ لیا، اس موقع پر دنیا بھر سے آئی ہوئی مشہور ماڈلز نے مختلف ملبوسات میں ریمپ پر واک کی۔


ایلیٹ ماڈلنگ ایجنسی کے ایجنٹوں اور فیشن میڈیا ایمبیسڈر اس مقابلے میں ججوں کی حیثیت سے موجود تھے، ''ایلیٹ ماڈلنگ'' دنیا کے سب سے بڑے ماڈلنگ مقابلوں میں سے ایک ہے۔

Load Next Story