وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہدا کے ورثا کیلیے فی کس ایک کروڑ امداد کا اعلان
بلوچستان میں اب ہم رہیں گے یا پھر دہشت گرد، نواب ثنااللہ زہری
KARACHI:
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکلا کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 3 بڑے واقعات ہوئے جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور اب بلوچستان میں ہم رہیں گے یا پھر دہشت گرد رہیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ اوراس کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کا آغاز
ثنااللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ادھوری نہیں چھوڑیں گے اور کوئٹہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ضرور ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے كیمرہ مین شہزاد احمد اور محمود خان كی اہلیہ كو صوبائی محكموں میں روزگار فراہم كرنے كا اعلان كیا ہے۔ شہدا كے لواحقین سے گفتگو كرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے یقین دلایا كہ شہداء كے بچوں كی كفالت اور ان كی پڑھائی كے اخراجات حكومت برداشت كرے گی جس كے لیے انہوں نے چیف سیكریٹری بلوچستان كو فوری طورپر سفارشات پیش كرنے كی ہدایت كی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی
وزیراعلیٰ نے كہا كہ شہدا كے بچے لاوارث نہیں، اوپر خدا اور نیچے ہم ان كے وارث ہیں، شہدا كا غم صرف لواحقین كا ہی نہیں بلكہ ہمارا بھی ہے، ہم شہدا كو واپس تو نہیں لا سكتے لیكن كوشش كریں گے كہ یہ بچے دربدر نہ ہوں۔