بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکار

سنیدھی چوہان خاتون گلوکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ رہیں۔

سنیدھی چوہان خاتون گلوکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ رہیں۔ فوٹو؛ فائل

DERA ISMAIL KHAN:
کسی بھی فلم کی کامیابی کے لیے فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ گیت بھی اہمیت رکھتے ہیں جس کے باعث کئی فلمیں آج بھی مشہور ہیں جب کہ اپنی سریلی آوازوں کے ذریعے جادوئی کمالات دکھانے والے کلوگار فلموں میں ایک گیت کا معاوضہ بھی اچھا خاصہ وصول کرتے ہیں۔

سونو نگم:



گلوکار سونو نگم کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ ان کے شہرہ آفاق گانوں کی فہرست طویل ہے جس میں ''کل ہونا ہو''،''بول چوڑیاں'' اور فلم ''ویر زارا'' کے گیت شامل ہیں ۔ بالی ووڈ گلوکار کسی بھی فلم میں ایک گانے کا معاوضہ 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

شان:



بالی ووڈ کے گلوکار شان نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم''پیار میں کبھی کبھی'' سے اپنی آواز کے سر بکھیرنا شروع کیے جس کے بعد جلد ہی ان کا فلم نگری کے صف اول کے گلوکاروں میں شمار ہونے لگا جب کہ شان فلم نگری کی کئی سپر ہٹ فلموں میں گیت کا چکے ہیں جس میں ''ویلکم''،''پارٹنر''،''منا بھائی ایم بی بی ایس'' شامل ہیں۔ شان یک گانے کا معاوضہ 3 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

ارجیت سنگھ:



بھارتی فلموں کو اپنی آواز سے ہٹ کرنے والے گلوکار ارجیت سنگھ نے کم عمری میں ہی گانوں کا مقابلہ جیت کر فلم نگری میں قدم رکھا تھا اوراپنی سریلی آواز سے جلد ہی فلم نگری میں مقام بنالیا۔ گلوکار ارجیت سنگھ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور کئی سپر ہٹ گیت ''تم ہی ہو''،''سنو نا سنگ مرمر''،''ساون آیا ہے'' سمیت متعدد گیت شامل ہیں جب کہ ارجیت سنگھ کسی بھی فلم میں اپنی آواز کے لیے 13 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ننھے اداکار


عاطف اسلم:



معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 2004 میں ''جل'' بینڈ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی اور جلد ہی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی شہرت حاصل کی جب کہ پاکستانی گلوکار نے بھارتی فلموں کے علاوہ کئی کنسرٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور کسی بھی فلم میں گیت کا معاوضہ 8 لاکھ وصول کرتے ہیں۔

ہنی سنگھ:



معروف گلوکار ہنی سنگھ اپنی گائیکی کی بدولت دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں اورنوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں جب کہ ہنی سنگھ نے اپنے ریپر سانگ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں مقام بنایا ہے اور ان کا گیت''دھیرے دھیرے سے ''سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول گانا ہے جسے کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ معروف گلوکارسب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکار ہیں جو ایک گیت کے لیے 15 لاکھ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

شریاگھوشل:



گلوکارہ شریا گھوشل نے شہرہ آفاق فلم ''دیوداس'' سے فنی سفر کا آغاز کیا اورخوب شہرت حاصل کی جب کہ گلوکارہ نے اپنی جادوئی آواز کی بدولت نہ صرف سب کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ پہلی ہی فلم کے لیے سپر ہٹ گیت گا کر ''نیشنل فلم ایوارڈ'' اپنے نام کیا۔ گلوکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں کے لیے شہرہ آفاق گیت گائے ہیں جس میں''میں ہوں نا''،''عاشق بنایا''،''چرالیا'' سمیت متعدد گیت شامل ہیں جب کہ گلوکارہ کسی بھی فلم میں اپنی آواز کا معاوضہ 7 لاکھ وصول کرتی ہیں۔

سنیدھی چوہان:



گلوکارہ سنیدھی چوہان نے 13 برس کی عمر میں فلم کے لیے گیت گا کر فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد جلد ہی گیت''محبوب میرے'' سے شہرت حاصل کی جب کہ گلوکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں کے لیے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان اور اکشے کمار کی فلموں کے گیت شامل ہیں، گلوکارہ سنیدھی فلموں میں گیت کا معاوضہ 9 لاکھ لیتی ہیں جو خاتون گلوکاراؤں میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی گلوکارہ ہیں۔
Load Next Story