دہری شہریت رکن قومی اسمبلی سبین رضوی نے استعفیٰ دیدیا
سبین رضوی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا
دہری شہریت کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والی ایک اور رکن قومی اسمبلی سبین رضوی نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق نواز لیگ کی رکن سبین رضوی کا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے 29 نومبرکو منظور کرلیا تھا، سیکریٹریٹ کےمطابق سبین رضوی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، سبین رضوی کا استعفیٰ مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے۔